چشتیاں: کم سن بچہ روڈ حادثے میں جاں بحق

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

چشتیاں: کم سن بچہ روڈ حادثے میں جاں بحق
چشتیاں کے نواحی علاقے مہتہ جھیڈو روڈ پر افسوسناک واقعہ 8 سالہ مبشر ولد محمد اکرام سڑک پار کرتے ہوئے ٹرک کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا اور بچہ ٹرک کی ٹکر سے شدید زخمی ہوا، جو جانبر نہ ہو سکا۔
ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، تاہم لواحقین نے بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے لاش لواحقین کے سپرد کر دی

شیئر کریں