لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں نافذ دفعہ 144 کی مدت میں آٹھ روز کی توسیع کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں یکم نومبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں عوامی آگاہی کے لیے اس فیصلے کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد رہے گی۔ دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید برآں، صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، اور اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر بھی مکمل پابندی برقرار رہے گی۔

شیئر کریں