ہمارے بارے میں
چشتیاں اور اس کے گرد و نواح کی تازہ ترین معلومات اور اہم اپ ڈیٹس فراہم کرنے والا ایک مقامی آن لائن پلیٹ فارم ہے۔ ہمارا مقصد شہریوں کو روزمرہ زندگی سے متعلق قابلِ اعتماد، درست اور فوری معلومات ایک ہی جگہ فراہم کرنا ہے۔
ہم چشتیاں شہر سے متعلق درج ذیل موضوعات پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹس شائع کرتے ہیں:
مقامی خبریں اور اہم واقعات
موسم کی صورتحال اور روزانہ کا اپڈیٹ
بجلی و گیس لوڈشیڈنگ شیڈول
ٹریفک، سیکیورٹی اور ایمرجنسی اطلاعات
تعلیمی اداروں، کاروبار اور سرکاری اعلانات
شہری سہولیات اور عوامی مفاد کی معلومات
Discover Chishtian کا بنیادی مقصد شہر کے لوگوں کو ایسی معلومات پہنچانا ہے جو اُن کی روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کرے۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہر خبر سادہ، مختصر اور بالکل تازہ انداز میں پیش کی جائے تاکہ آپ تک بروقت معلومات پہنچے۔
ہماری ٹیم چشتیاں میں موجود ہے اور شہر کے زمینی حقائق کو بہتر طور پر سمجھتی ہے۔ اسی لیے ہم آپ کو وہی خبریں اور اپ ڈیٹس دیتے ہیں جو واقعی اہم اور قابلِ اعتماد ہوں۔
اگر آپ کے پاس کوئی خبر، معلومات یا تجویز ہو، تو آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ہماری آپ سے گزارش ہے کہ پلیٹ فارم کو بہتر بنانے کے لیے اپنی رائے ضرور دیں۔
Discover Chishtian – آپ کے شہر کی آواز
پروموشن سروس
Discover Chishtian نہ صرف مقامی خبریں اور اپ ڈیٹس فراہم کرتا ہے بلکہ چشتیاں کے کاروباروں کی ڈیجیٹل پروفائل مضبوط بنانے کے لیے پروفیشنل بزنس پروموشن سروسز بھی فراہم کرتا ہے۔
ہم مقامی دکانداروں، برینڈز، سٹارٹ اپس اور سروس پرووائیڈرز کے ساتھ مل کر اُن کے کاروبار کو آن لائن زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے میں مدد دیتے ہیں۔ ہمارا مقصد چشتیاں کے کاروباروں کو ایک ایسی ڈیجیٹل موجودگی دینا ہے جو آج کے دور میں ضروری ہے۔
ہم کیا کرتے ہیں؟
1) بزنس ویڈیو پروموشنز
ہماری ٹیم آپ کی دکان یا کاروبار پر خود آتی ہے اور
آپ کے بزنس کا ایک پروفیشنل ویڈیو شوٹ تیار کرتی ہے، جس میں شامل ہوتا ہے:
- صاف ستھری فوٹیج
- پراپر ایڈٹنگ
- پروڈکٹس یا سروسز کی نمایاں جھلک
- آن لائن دیکھنے والوں کے لیے پرکشش انداز میں پیشکش
یہ ویڈیوز ہم آپ کی دکان کو بہتر طریقے سے نمایاں کرنے کے لیے بناتے ہیں۔
2) سوشل میڈیا پر پروموشن
ہمارا Discover Chishtian کا TikTok پیج پہلے ہی چشتیاں کے ہزاروں لوگوں تک پہنچتا ہے۔
ہم آپ کی بنائی گئی ویڈیوز یا ہماری بنائی ہوئی ویڈیوز کو TikTok، Facebook اور Instagram پر پروموٹ کرتے ہیں تاکہ:
- آپ کے کاروبار کی پہنچ بڑھے
- مزید گاہک آپ سے رابطہ کریں
- آپ کی دکان کی ساکھ مضبوط ہو
یہ پروموشنز خاص طور پر مقامی audience کیلئے بہترین کام کرتی ہیں۔
3) آپ کے کاروبار کی ویب سائٹ پر تشہیر
ہم آپ کی دکان یا برینڈ کی معلومات اپنی ویب سائٹ
discoverchishtian.pk
پر بھی نمایاں جگہ پر شائع کرتے ہیں۔اس سے:
- آپ کی کاروباری معلومات Google پر نظر آتی ہے
- لوگ سرچ کرتے وقت آپ کے بزنس تک آسانی سے پہنچتے ہیں
- آپ کے برینڈ کی credibility بڑھتی ہے
Discover Chishtian — آپ کے شہر، آپ کے کاروبار اور آپ کی آواز کا پلیٹ فارم۔
