اسلام آباد س (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔
نجی ٹی وی’’ 365 نیوز ‘‘نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل کی شریانوں میں 2 سٹنٹ ڈالے ہیں۔ ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اس وقت ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے قریبی ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں نے عوام سے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

