کراچی: ملک میں شرحِ سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے پر اتفاق رائے ہوا۔
گورنر کے مطابق مالیاتی اداروں کے ایک سروے میں 85 فیصد شرکاء نے بھی پیش گوئی کی تھی کہ شرح سود 11 فیصد پر ہی برقرار رہے گی، جبکہ 68 فیصد نے رائے دی تھی کہ دسمبر 2025 تک شرح سود میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق 46 فیصد شرکاء کا کہنا ہے کہ جون 2026 تک پالیسی ریٹ کم ہو کر 10 فیصد تک آسکتا ہے، جبکہ 27 فیصد نے اُمید ظاہر کی کہ جون 2026 تک شرح سود سنگل ڈیجٹ (یعنی 9 فیصد سے کم) میں آجائے گی۔
مزید برآں رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ مالیاتی سال 2026 میں اوسط مہنگائی کی شرح 6 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی، جبکہ دسمبر 2025 تک روپیہ – ڈالر ایکسچینج ریٹ 282 سے 285 روپے کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک رواں مالی سال کی چوتھی مانیٹری پالیسی کا اعلان 15 دسمبر کو کریں گے۔

