چشتیاں
شہر چشتیاں ضلع بہاولنگر، صوبہ پنجاب کی ایک تحصیل ہے۔ اور تحصیل چشتیاں کا صدر مقام بھی ہے، اس میں 29 یونین کونسلیں ہیں۔ چشتیاں شہر کی بنیاد صوفی بزرگ بابا فریدالدین گنج شکر کے پوتے تاج سرور چشتی نے رکھی۔ روحانی پیشوا خواجہ نور محمد مہاروی کا مزار بھی تاج سرور چشتی کے مزار سے 700 میٹر کے فاصلے پر مغرپ کی جانب ہے۔ روحانی پیشوا تاج سرور چشتی، خواجہ نور محمد مہاروی کے مزار جہاں ہیں۔ اس کو پرانی چشتیاں کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ پرانی چشتیاں سے ایک کلومیٹر دور ( درمیان میں قبرستان) چشتیاں کا شہر بعد میں آباد ھوا۔ چشتیاں شہر کے شمال میں 3 کلومیٹر کے فاصلے پر آدم شوگر ملز ہے۔ (جب بنی تھی اس وقت کی ایشیا کی تیسری بڑی شوگر مل تھی) چشتیاں شہر کا قبرستان پاکستان کا دوسرا بڑا قبرستان ہے۔
آبادی
چشتیاں شہر کی آبادی کی تفصیل یہ ہے،
1981ء کی مردم شماری کے مطابق 61959، 1998ء کے مطابق 102287 تھی جب کہ 2017ء کی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی 149424 نفوس پر مشتمل تھی،
صنعتی ادارے
- آدم شوگر ملز لمیٹڈ چشتیاں
- فلور ملز چشتیاں (شان آٹا)
تعلیمی ادارے
- گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چشتیاں
- گورنمنٹ گرلز کالج چشتیاں
- دانش اسکول چشتیاں
- کامرس کالج چشتیاں
- پنجاب گروپ آف کالجز
مزارات
- حضرت بابا تاج سرورسرکار
- حضرت خواجہ نورمحمد مہاروی
- حضرت بابا کالئیے شاہ بخاری
- حضرت بابا یار محمد مہاروی
- حضرت سخی شوق الہی سرکار
سیاسی شخصیات
- احسان الحق باجوہ
- ملک مظفر خان اعوان
- سکندر فیاض خان بھڈیرا
- عبداللہ وینس
- علی اکبر وینس
