بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں ایک زور دار دھماکے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ڈی ایس پی علی اکبر مگسی کے گھر کے قریب ہوا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم واقعے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

