چشتیاں شہر میں 200 جدید اور یکساں ڈیزائن کی حامل ریڑھیوں پر مشتمل ماڈل ریڑھی بازار قائم کر دے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ساحل رسول چیمہ نے اپنی زیر نگرانی مستحق ریڑھی بانوں میں یہ ریڑھیاں فراہم کیں اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
اس اقدام کا مقصد ریڑھی بانوں کو منظم اور باعزت روزگار فراہم کرنا، شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنا ہے۔ نئی ریڑھیاں جدید سہولیات سے آراستہ ہیں، جس سے کاروبار میں بہتری اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا

