اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور پاک–افغان کشیدگی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ محسن نقوی، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، طارق فضل چوہدری، فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی شرکت کی، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی ہم آہنگی، قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت کو دورۂ سعودی عرب کے حوالے سے اعتماد میں لیا،ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نئے وزیراعظم آزاد کشمیرکے نام اور حکومت سازی پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے حکومتی اور سیاسی معاملات پر صدر کو بریفنگ دی۔ ملاقات میں پاک، افغان کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

