وزیراعلیٰ مریم نواز  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،’’ای بزنس پروگرام‘‘ کا شاندارآغاز،2ہفتے کی ٹائم لائن مقرر 

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تحت ای بزنس پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ای بزنس پراجیکٹ کے اجرا پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے میں کاروباری سہولتوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

وزیراعلیٰ نے ای بزنس کے اجرا کے لیے دو ہفتوں کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے تمام محکموں کو این او سی اور دیگر منظوریوں کی فراہمی ایک ہی چھت تلے بروقت یقینی بنانے کا حکم دیا۔

انہوں نے تمام متعلقہ محکموں اور اتھارٹیز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر این او سی جاری کریں، تاکہ کاروباری برادری کو سہولت میسر ہو۔

مزید برآں، مریم نواز نے ای بزنس کی زیرِ التواء درخواستوں کا ہفتہ وار جائزہ لینے اور ان پر فوری فیصلے کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

شیئر کریں