لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی طالبہ نے ہاسٹل کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی

ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ طالبہ کی شناخت 22 سالہ فریحہ کے نام سے ہوئی ہے جو فائنل ایئر کے امتحانات دے رہی تھی۔ دماغ میں شدید چوٹ لگنے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فریحہ گزشتہ چھ ماہ سے شدید ڈپریشن کا شکار تھی۔ اس کا فائنل ایئر کا ایک پرچہ مکمل ہو چکا تھا جبکہ دوسرا پرچہ جمعہ 19 فروری کو ہونا تھا، جس کی وہ تیاری کر رہی تھی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فریحہ کا تعلق کشمیر سے تھا اور وہ اس سے قبل اپنے والد کے ساتھ لاہور میں مقیم تھی۔ والد کی ریٹائرمنٹ کے بعد خاندان کی کشمیر منتقلی کے بعد وہ ڈپریشن میں چلی گئی۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق صبح 7 بج کر 55 منٹ پر ون فائیو پر کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ ایک طالبہ نے ہوسٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی ہے۔ طالبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں