خواجہ آصف: "طالبان رجیم کو اپنے انجام کا حساب ضرور رکھنا ہوگا — پاکستان کے عزم و صلاحیتوں کو آزمانا اُن کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوگا”

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ برادر ممالک، جنہیں طالبان حکومت مسلسل درخواست کر رہی تھی، ان کی درخواست پر، پاکستان نے امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات کی پیشکش قبول کی، تاہم بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طالبان حکومت میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ پاکستان واضح کرتاہے کہ اسے طالبان  رجیم کو ختم کرنے یا انہیں غاروں میں چھپنے پر مجبور کرنے کے لیے اپنی  پوری طاقت  استعمال کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں البتہ طالبان رجیم کی اگر خواہش ہو تو تورا بورا میں ماضی کی شکست کے مناظر، جہاں وہ دم دبا کر بھاگے تھے، دوبارہ دیکھنا یقیناً اقوام عالم کے لئے ایک نیا  دلچسپ منظر ہوگا۔

شیئر کریں