استنبول میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ترک ہم منصب حقان فیدان سے اہم ملاقات ۔

استنبول : نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے استنبول میں غزہ کی صورتحال پر منعقدہ عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حقان فیدان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غزہ امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے جنگ بندی کے احترام، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے فوری انخلا، فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔

شیئر کریں