کمشنر آفس گوجرانوالہ میں اس وقت کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک مجبور سائل نے اپنی والدہ کی گزشتہ 6 برس سے بلا جواز روکی گئی پینشن نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا۔ متاثرہ شخص کا مؤقف تھا کہ متعدد دفاتر اور افسران کے چکر لگانے کے باوجود پینشن کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا۔ احتجاج کے دوران سائل اور ایکسئین ایریگیشن گوجرانوالہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ واقعے کے بعد دفتر میں موجود عملے اور سائلین میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔
کمشنر آفس گوجرانوالہ میں ایک مجبور سائل نے اپنی والدہ کی 6 سال سے بلا جواز روکی گئی پینشن نا ملنے پر ایکسئین ایریگیشن گوجرانوالہ پر تھپڑوں کی برسات کر دی

