بہاولنگر: تھانہ مروٹ کی حدود میں فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے اے ایس آئی محمد بشیر کی نمازہ جنازہ عبد الرزاق شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی،
نماز جنازہ میں ڈی پی او کامران اصغر، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور پاک آرمی کے افسران نے شرکت کی،
پولیس انتظامیہ ،سیاسی سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ کے افراد نے شرکت کی،
شہید کو پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی،
شہداء ہمارا فخر ہیں، ڈی پی او
شہید محمد بشیر عوام کی جان و مال کی حفاظت کے عظیم مشن پر تھے، ڈی پی او کامران اصغر

