’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ اب کراچی سے نیویارک تک انسانیت کا منشور بن چکا ہے،بلاول بھٹو زرداری کی ظہران ممدانی کو دلی مبارکباد

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ظہران ممدانی کو نیویارک سٹی کا میئر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے اور  ’’ ایکس‘‘ پر  خصوصی پیغام جاری کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے لکھا،’’ظہران ممدانی کو نیویارک سٹی کا میئر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد۔ ان کی تاریخی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ اب کراچی سے نیویارک تک انسانیت کا منشور بن چکا ہے۔ روٹی، کپڑا اور مکان اب بھی صرف نعرہ نہیں، بلکہ دنیا بھر کے عوام کا بنیادی حق ہے‘‘۔

شیئر کریں